اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر دستی بم حملہ

datetime 21  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم حملے کی ایف آئی آر میں لاہور پولیس نے شبہ کالعدم تنظیم پر ظاہر کیا ہے۔گارڈن ٹائون میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکے گھر پر دستی بم حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے کانسٹیبل سجاد حسین کی مدعیت میں درج کیا۔ایف آئی آر دہشتگردی اور دیگر دفعات کے تحت درج کی گئی ۔

درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ دستی بم حملے میں 3 افراد کانسٹیبل عامر علی، خرم شہزاد اور سجاد حسین زخمی ہوئے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق حملے سے 2 گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دستی بم گیراج اور صحن کے درمیان کھڑی گاڑی پر پھینکا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ حملہ کرنے والوں کا تعلق کسی کالعدم تنظیم سے لگتا ہے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم حملہ کرنے والے مبینہ حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آ گئی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے مبینہ حملہ آوروں کی 2 مبینہ سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں۔ایک فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار مبینہ حملہ آوروں کو سڑک سے گزرتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ دوسری فوٹیج میں مبینہ حملہ آواروں کو واپس جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفتیشی ٹیم نے فوٹیج کو تفتیش کا حصہ بناتے ہوئے مزید فوٹیجز اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں۔بدھ کی رات سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر میں کریکر دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے جبکہ دھماکے میں سابق چیف جسٹس اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے تھے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…