بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، آرمی چیف کی اوورسیز پاکستانی تاجروں کو یقین دہانی

datetime 21  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اوورسیز پاکستانی تاجروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔امریکا میں پاکستانی تاجروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف نے بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی وہیں یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔

آرمی چیف کا 8 فروری کو ملک میں الیکشن سے متعلق یہ بیان، سپریم کورٹ کے فیصلے سے چند گھنٹے قبل سامنے آیا تھا، عدالت عظمیٰ نے اپنے اس فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ کا وہ فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا جس کے باعث ملک میں الیکشن کا عمل مختصر وقت کے لیے متاثر ہوا، یہ معاملہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں رکھی گئی تقریب کے دوران ایک تاجر کی جانب سے اٹھایا گیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نڑاد تاجر تنویر احمد نے اس سیشن کے بارے میں بتایا کہ کاروباری شخصیات سے ملاقات میں آرمی چیف سے تحریک انصاف کی اْس وقت لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ایک درخواست کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر جنرل عاصم منیر نے کہا کہ اگر اس درخواست کی وجہ سے الیکشن تاخیر کا شکار ہو بھی گئے تو سینیٹ کے الیکشن سے آگے نہیں جائیں گے اور پاکستان میں سینیٹ کے انتخابات مارچ 2024 میں ہونے ہیں۔تنویر احمد کے مطابق آرمی چیف کا الیکشن سے متعلق سوال پر کہنا تھا جہاں تک میری معلومات ہیں ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں بیوروکریسی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا تھا جس کے باعث ملک بھر میں الیکشن عملے کی تربیت کا عملہ رک گیا تھا تاہم بعد ازاں سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو الیکشن شیڈول جاری کرنے کے احکامات جاری کیے اور اب ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرائے جانے کے عمل کا باقاعدہ آغاز بھی ہو چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…