اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ ڈویژن نے سال 2024 میں ہونے والی چھٹیوں کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں آئندہ سال چھٹیوں کے حوالے سے وفاقی کابینہ ڈویژن نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اعلامئے کے مطابق یوم کشمیر پر 5 فروری، یوم پاکستان پر 23مارچ، عیدالطفر پر 10 تا 12اپریل، یوم مزدور یکم مئی،عید الاضحی جون 17تا 19،عاشوراپر16اور 17جولائی،یوم آزادی پر4اگست،عید میلاد النبیۖ پر16ستمبر،علامہ اقبال ڈے پر 9نومبر،یوم قائد،کرسمس پر25دسمبر،کرسمس کے بعد کے ایک دن 26 دسمبر کو چھٹیاں ہوںگی، اس کے علاوہ بینکوں کی چھٹیوں کا بھی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق یکم جنوری کو بینکوں کی چھٹی ہوگی، اختیاری چھٹیوں کے حوالے سے یکم جنوری کو نئے سال کی اختیاری چھٹی ہوگی۔