جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کیلئے سکھر پریس کلب پہنچ گیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کیلئے سکھر پریس کلب پہنچ گیا ،شادی کی اطلاع پر رشتے دار جانی دشمن بن گئے ہیں نوٹس لیکر تحفظ فراہم کیا جایا ،جوڑے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے نواحی علاقے کی رہائشی مسمات ریما دختر ولی محمد خاصخیلی نے اپنے شوہر ظہیر احمد سیلرو سکنہ رتو دیرو کے ہمراہ سکھر پریس کلب پہنچ کر صحافیوں کو بتایا کہ اس نے گھر سے فرار ہوکر اپنی مرضی و پسند سے ظہیر احمد سے شادی کی شادی کی اطلاع پر میرے والد ولی محمد اور بھائی فیض احمد ،تاج محمد و دیگر عزیز ہمارے جانی دشمن بن گئے ہیں اور ہمیں جان سے مارنا چاہتے ہیں

میرے عزیز میرے سسرالیوں کو بھی پولیس کی مدد سے تنگ کررہے ہیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ہم نے اپنے وکیل لطف اللہ کی معرفت سیشن کورٹ میں تحفظ کی پٹیشن بھی داخل کرائی ہے عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کئے ہیں جوڑے نے بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی مرضی سے زندگی کا نیا سفر شروع کرنا چاہتے ہیں خدرا نوٹس لیکر انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…