جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

سرفراز بگٹی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

datetime 18  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ /تربت(این این آئی)سابق نگراں وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔کوئٹہ میں آصف علی زرداری نے سرفراز بگٹی کو پی پی میں شمولیت پر پارٹی کے پرچم والا مفلر پہنایا اور شریک چیئرمین نے ورکرز کنونشن میں میر سرفراز بگٹی کی پی پی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔سرفراز بگٹی نے تربت میں پی پی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد محترم آصف زرداری نے مجھے تربت آکر پیپلز پارٹی جوائن کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ اعزاز کی بات ہے کہ میں اس سرزمین پر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں۔سابق نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ اس میں دو رائے نہیں کہ بلوچستان پسماندہ ہے اور یہاں امن و امان کا مسئلہ ہے، ساتھ ہی کسی کی جان لینا بھی بلوچی روایت نہیں۔انہوںنے کہاکہ آصف زرداری کی قیادت میں اس خطے میں امن کا سورج طلوع ہوگا، سابق صدر آج وعدہ کر کے جائیں کہ تربت میں سکھر کی طرز کا اسپتال بنایا جائے گا۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ آپ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کو پروگریسیو جماعت بنائیں گے، پی پی وہ جماعت ہے، جو پاکستان کے خلاف بیانیہ چیلنج کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…