چترال(این این آئی) امریکی شکاری نے چترال میں نایاب کشمیری مارخور کا شکار کر لیاجس نے محکمہ وائلڈ لائف سے باقاعدہ شکار کا پرمٹ حاصل کیا تھا۔شکار کے موقع پر محکمہ وائلڈ لائف چترال کے اہلکار اور کنزرونسی کمیونٹی کے عہدے داران شہزادہ امیر الحسنات بھی موجود تھے۔امریکی شکاری مسٹر ڈیرون جیمز ملمین نے توشی گیم کنزرونسی میں عمر رسیدہ کشمیری مارخور کا پہلی گولی میں شکار کر لیا جس کے سینگوں کی لمبائی 45 انچ تھے۔