کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے شہر زیارت میں رواں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ وادی زیارت اور گرد و نواح میں رات گئے برفباری سے گلیاں اور پہاڑ سفید ہو گئے۔محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔،محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں ہلکی بارش اور بونداباندی جبکہ دیر، چترال، سوات ،کوہستان ، بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کی ہے۔دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔