جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو 9 سال بیت گئے

datetime 16  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو 9 سال بیت گئے،آرمی پبلک اسکول پشاور میں 9 سال قبل شدت پسندوں نے معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 147 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔تفصیلات کے مطابق 16 دسمبر 2014 کو ملک کی تاریخ کا دردناک واقعہ پیش آیا، فورسز کی وردیاں پہنے علم دشمن 6 دہشتگرد آرمی پبلک اسکول میں داخل ہوئے اور طلبا پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے معصوم طلبا اور بے گناہ اساتذہ خون میں لت پت ہو گئے۔

حملے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے اسکول کا گھیراؤ کیا اور کالعدم ٹی ٹی پی کے 6 خودکش حملہ آوروں کو طویل آپریشن کے بعد ہلاک کر ڈالا۔درندہ صفت دہشتگردوں کے حملے میں 122 معصوم طلبا سمیت 147 افراد شہید ہوئے تھے، شہداء میں اسکول پرنسپل طاہرہ قاضی اور اسکول ٹیچر صوفیہ حجاب بھی شامل تھیں۔

دہشتگردوں سے مقابلے میں 2 افسروں سمیت 9 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے، اس کے علاوہ آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث 6 دہشتگردوں کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا جنہیں ملٹری کورٹس نے موت کی سزائیں سنائیں۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نئی روح پھونکی اور یوں نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا گیا اور قبائلی علاقوں سے دہشتگردی کا خاتمہ بھی ہوا۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے نتیجے میں جہاں ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوا وہیں علم دشمن عناصر کے ناپاک ارادے بھی خاک میں مل گئے۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…