جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

زبانی تکرار پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی(این این آئی)موضع باکر میں زبانی تکرار پر بھائی نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے اپنی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا تاہم صوابی پولیس نے فوری اور بروقت کارروائی کرکے اپنی سگی بہن کو قتل کرنے والا قاتل بھائی چند منٹوں میں آلہ قتل پستول سمیت گرفتارکر لیا عثمان شیرسکنہ باکر نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ جمعے کے روز اپنے اہل خانہ میں موجود تھے کہ اس دوران یاسین ولد عمر شیر سکنہ باکر سلیم خان نے ہمشیرہ مسماة(ح)کے ساتھ گھریلو مسائل کی وجہ سے زبانی تکرار شروع کی اس دوران مذکورہ ملزم نے طیش میں آکر اپنی بڈھ شلوار سے پستول نکال کر مسماة(ح)پر فائرنگ کی جس کی گولی لگنے سے مسماة(ح)موقع پر جاں بحق ہوئی۔

اس واقعہ کے حوالے سے ڈی ایس پی صوابی جواد خان اور ایس ایچ او صوابی منصف خان کے نگرانی میں چوکی سلیم خان انچارج اے ایس آئی ماجد خان معہ نفری پولیس نے فوری طور جائے وقوعہ پہنچ کر ملزم یاسین کو مسلح رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ ہوکر تفتیش شروع کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…