بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

سردار مہتاب نے (ن) لیگ سے راہیں جدا کرلیں ،آزاد حیثیت میں انتخابات لڑنے کا فیصلہ کرلیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعلی پختونخوا سردار مہتاب نے مسلم لیگ (ن )سے راہیں جدا کرلیں،آزاد حیثیت میں انتخابات کا لڑنے کا فیصلہ کرلیا ۔ اپنے بیان میں سردار مہتاب نے پارٹی کی صوبائی قیادت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ میں ن کی قیادت اپنی زات کا سوچتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ میاں نوازشریف سے اصولی اختلاف ہیں، مریم نواز سے اختلاف نہیںمگر سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ہونی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن میں منافقانہ سوچ اور رویہ اہم ہو گیا ہے، نوازشریف کے پاس کمزور ٹیم،معاشی بحران کا حل مشکل ہے ۔ انہوںنے کہاکہ (ن )لیگ آج پنجاب تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ،جب تک جماعت نواز شریف کے پاس تھی مضبوط تھی۔

سردار مہتاب نے کہاکہ میاں نوازشریف سے اصولی اختلاف ہیں ،۔ انہوںنے کہاکہ موجود حلقہ بندیاں بھی میرے خلاف سازش ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن )میں بھی ایسے لوگ شامل ہوگئے ہیں جو منافقانہ رویہ رکھتے ہیں۔سردار مہتاب خان نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا خیبر پختونخوا میں ڈھانچہ ختم ہوچکا ہے، سیاسی جماعتوں کا منشور مارکیٹنگ سے زیادہ کچھ نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…