ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ستاروں کی برسات

datetime 15  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگوں نے قدرت کا دلکش نظارہ کیا جب انہوں نے آسمان سے ستاروں کی بارش (Geminind meteor shower)برستی دیکھی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب انسانی آنکھ نے قدرت کا دلکش اور نا قابل نظارہ دیکھا۔ یہ نظارہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پاکستان سمیت دنیا بھر میں ستارہ بینی کے شوقین افراد نے اپنی آنکھ سے کیا۔اگرچہ یہ نظارہ پوری دنیا میں نظر کیا گیا لیکن بہترین بارشیں شمالی نصف کرہ کے ممالک آسٹریا، بیلجیئم، بلغاریہ، کینیڈا وغیرہ میں ہوا جب کہ جنوبی نصف کرہ میں سب سے کم لوگوں نے اس کا مشاہدہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق ہر سال ماہ دسمبر میں یہ منفرد نظارہ کیا جاتا ہے جس کا آغاز 4 دسمبر سے ہوتا ہے اور 13، 14 دسمبر کی شب یہ اپنے عروج پر پہنچتا ہے جب کہ 24 دسمبر تک وقفے وقفے سے نظر آتا رہتا ہے۔یہ نظارہ دوربین کے بغیر انسانی آنکھوں سے براہ راست کیا جا سکتا ہے جس میں ہر گھنٹے میں زمین کے قریب 100 سے زیادہ شہابیوں کو دیکھا جا سکتا ہے جب کہ اس سال نئے چاند کے باعث آسمان زیادہ تاریک ہونے کی وجہ سے یہ نظارہ اور بھی زیادہ روشن اور صاف طریقے سے دیکھا گیا۔یہ لاتعداد ذرات اپنی زبردست رفتار اور زمینی رگڑ سے بھڑک اٹھتے ہیں جس سے تاریک رات میں روشنی کی ایک لکیر دکھائی دیتی ہے جس کو شہابی بارش کہا جاتا ہے۔ناسا کے مطابق ہمارے نظامِ شمسی میں ایک طویل بیضوی مدار میں فیتھون 3200 نامی سیارچہ (اسٹرائیڈ)چکر کاٹ رہا ہے۔ ہر سال دسمبر میں یہ زمینی مدار کو کاٹتے ہوئے گزرتا ہے۔ زمین کے قریب سے گزرتے ہوئے فیتھون 3200 کے کئی چھوٹے بڑے ذرات زمینی ثقلی قوت سے ہماری فضا میں داخل ہوجاتے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…