جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

گھر خالی کروانے پر کرائے دار میاں بیوی نے خود کو آگ لگا لی

datetime 14  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی میں مالک مکان کی جانب سے گھر خالی کرانے پر کرائے میاں بیوی نے خود کو آگ لگالی، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نشے کے عادی ہیں اور طیش میں آکر یہ قدم اٹھایا۔کراچی کے علاقے کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی جھلس کر زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم وقوعہ پر پہنچی اور دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کی شناخت جمیل اور مسکان کے ناموں سے ہوئی۔

دوسری جانب پولیس حکام نے انکشاف کیا کہ واقعہ مکان مالک اور کرایہ داروں میں تنازعے کا شاخسانہ تھا، مکان مالک نے کرایہ نہ دینے پر گھر خالی کا کہا تھا جس پر کرایہ دار خاتون اور مرد نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت جمیل اور مسکان کے ناموں سے ہوئی ہے، اور دونوں نشے کے عادی ہیں طیش میں آکر انتہائی قدم اٹھایا، مالک مکان کرایہ وصول کرنے پہنچا تو میاں بیوی نے خود پر پیٹرول ڈال کر آگ لگالی۔حکام کا کہنا تھا کہ واقعے میں جھلسنے والی خاتون اور مرد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ پولیس نے مالک مکان محمد حسین کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید قانونی کارروای کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…