جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت گرفتار

datetime 14  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا،شیر افضل مروت کو 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا گیا ، لاہور بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے گرفتاری کے خلاف احتجاج شروع کردیا ،جی پی پی پر شدید ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت لاہور بار ایسوسی ایشن میں خطاب کرنے آئے تھے اور جیسے ہی وہ باہر آئے پولیس نے انہیں لاہور ہائیکورٹ کے باہر جی پی او چوک سے گرفتار کیا اور گاڑی میں لے کر روانہ ہو گئی۔

شیر افضل مروت کی گرفتاری کے وقت پولیس کے ہمراہ ایلیٹ فورس کی ٹیمیں بھی موجود تھیں۔شیر افضل مروت کو 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع نے کہا کہ شیر افضل مروت کو تھانہ مزنگ منتقل کر دیا گیا ۔دوسری جانب لاہور بار ایسوسی ایشن کے وکلا نے شیر افضل مروت کی گرفتاری کے خلاف احتجاج شروع کردیا جس کی وجہ سے جی پی پی پر شدید ٹریفک جام ہو گئی اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔ قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ میں خطاب کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستانی عوام کو اپنی تقدیر کے بارے میں سوچنا ہے، اپنے حق کے لیے نکلنا ہے ۔ آپکے حقوق کی جنگ بانی پی ٹی آئی لڑ رہا ہے ۔

آپکے بچوں کے مستقبل کے لیے بانی پی ٹی آئی گولیاں کھانے کے لیے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم جہاں بھی جاتے ہیں لوگ گلے لگاتے ہیں، ماتھے چومتے ہیں ۔ آج وکلا برادری کو ایک ہونا ہوگا ۔ یہ زیادہ سے زیادہ ہمیں اٹھا کر مار سکتے ہیں ۔ اس وطن کی خاطر یہ قربانی بڑی نہیں ۔ اگر ہماری قربانی قوم کو بچا سکتی ہے تو ہم حاضر ہیں ۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میں تمام کیسز میں میں ضمانت پر ہوں، مجھے ان کے تمام ہتھکنڈے سمجھ آتے ہیں ۔ پنجاب سے بڑے بڑے نام پی ٹی آئی کو جوائن کرنا چاہتے ہیں۔ گفتگو جاری ہے، جلد سرپرائز ملے گا۔ انہوںنے کہا کہ الیکشن کی رگنگ 6 ماہ سے جاری ہے۔ 9مئی کا ارتکاب الیکشن رگنگ کی بنیاد ہے ۔ ہم لوگ چھپتے چھپاتے موٹر سائیکلوں پر کنونشن میں پہنچتے ہیں ۔ بلاول بھٹو ہیلی کاپٹر پر گیریژن پہنچتا ہے، یہ کہاں کا انصاف ہے؟۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…