جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

ایس این جی پی ایل کی گیس مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

datetime 11  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اوگرانے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی گیس مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان اوگرا کی جانب سے ایس این جی پی ایل کی گیس مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی، جس کے بعد اوگرا اتھارٹی نے اسٹیک ہولڈرکی رائے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ترجمان اوگرا نے کہا ہے کہ حتمی فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے نقطہ نظر پر غور کے بعد جاری کیا جائے گا، ایس این جی پی ایل کی رواں مالی سال کے لیے قیمتوں پر نظرثانی کی درخواست کی گی، مالی سال 2023-24کیلئے آمدنی کی ضرورت میں 179,160ملین کی کمی کا تخمینہ لگایا، تخمینے میں ایل پی جی ایئر مکس پراجیکٹ کی مد میں 697 ملین روپے بھی شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق یکم جولائی سے لاگواوسط مقررہ قیمت میں 506.35 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرنا بھی شامل ہے، گیس کی قیمت میں صارفین کو منتقل کردہ آر ایل این جی مالیکیولز کی لاگت بھی شامل ہے، گزشتہ برسوں کے شارٹ فال کی مدمیں 427,830ملین روپے بھی شامل کیے، یکم جولائی 2023سے کل اوسط تجویز کردہ 2,961.98 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا مطالبہ کیا گیا۔ترجمان اوگرا نے کہا کہ درخواست میں سروس کی لاگت کا تخمینہ 72,160ملین روپیلگایا گیا ہے، سروس کی لاگت کا تخمینہ 293.07فی ایم ایم بی ٹی یو بنتا ہے۔ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اوگرا نے تمام سٹیک ہولڈرز کو سماعت کا موقع فراہم کرنے کیلئے عوامی سماعت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…