پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کو حادثات سے بچانے کا کامیاب تجربہ کرلیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کو حادثات سے بچاؤ کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا۔جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کو حادثات سے بچانے کا کامیاب تجربہ کر لیاجس کے بعد اب ریلوے ٹریک پر کسی انسان سمیت دیگر جانداروں اور مختلف ٹرانسپورٹ کی نشاندہی پہلے ہی ڈرائیور کو انفراریڈ لیزر تھرمل امیجنگ کے ذریعے ہو جائے گی اور ڈرائیور ز بروقت بریک لگا کر ٹرین کو حادثے کا شکار ہونے سے بچا سکے گا۔

پاکستان ریلوے کو اکثر ریلوے کراسنگ یا پھاٹک کراس کرتے ہوئے حادثات کا سامنا رہتا ہے، جس سے نہ صرف ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوتا ہے بلکہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع بھی ہوتا ہے۔ریلوے انتظامیہ نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی(یو ای ٹی) کی مدد سے ایک ایسی ڈیوائس تیار کی ہے، جو ڈرائیور کو ریلوے ٹریک پر آنے والے انسان، جانور یا کسی بھی قسم کی ٹرانسپورٹس کو شدید دھند یا اندھیرے میں ایک کلو میٹر کی دْوری سے انفرا ریڈ تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے فوری نشاندہی کرے گی۔

ریلوے نے یہ آلات اپنے مختلف ٹرینوں کے انجن کے ساتھ لگا دئیے ہیں ، جس پر صرف 15 لاکھ کے اخراجات آئے ہیں۔ پاکستان ریلوے نے ملک کے مختلف شہروں میں چلائی جانے والی ٹرینوں میں اس ڈیوائس کو لگا کر تجربات کر لیے، جو کہ کامیاب ثابت ہوئے۔انفرا ریڈ تھرمل ٹیکنالوجی کی کامیابی کے بعد ریلوے انتظامیہ نے تمام ٹرینوں پر مرحلہ وار یہ آلات لگانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ رواں مالی سال کے اختتام تک ریلوے اپنی تقریباً تمام ٹرینوں میں اس جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دے گا۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…