بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سپریم کورٹ،آئندہ عدالتی ہفتے میں انتہائی اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر

datetime 8  دسمبر‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ میں آئندہ عدالتی ہفتہ انتہائی اہم ہوگا،ملٹری کورٹس کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔جسٹس مظاہر نقوی کی درخواستوں پر بھی آئندہ ہفتے سماعت ہوگی،ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی عدالتی کارروائی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس مظاہر علی نقوی کی درخواستوں پر سماعت 15دسمبر کو ہوگی، جسٹس مظاہر نقوی کی درخواستوں کی سماعت 3رکنی بینچ کرے گا، جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کریں گے، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ میں شامل ہیں۔جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت 13دسمبر کو ہوگی، فوجی عدالتوں سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر لارجر بینچ کرے گا۔فوجی عدالتوں سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت 9رکنی لارجر بینچ کرے گا، انٹرا کورٹ اپیلیں وفاقی حکومت، وزارت دفاع کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کے بینچ ون کی عدالتی کارروائی ریکارڈ کرکے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم کورٹ کی تین رکنی کمیٹی کی میٹنگ میں اہم فیصلے کر لیے گئے،تین رکنی کمیٹی میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجازالاحسن شامل ہیں۔پاکستان سے غیر ملکیوں کی بے دخلی سے متعلق آئینی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے، جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 13دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…