ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

کینڈین سکھ خاتوں نے سرگودھا کے علاقہ سلانوالی سے تعلق رکھنے والے لڑکے سے شادی کرلی

datetime 8  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر کینڈین سکھ خاتون نے سرگودھا کے علاقہ سلانوالی پہنچ کر عالم دین کے ہاتھوں اسلام قبول کر لیا اور اپنے محبوب سے شادی کر لی جس کو اہل اسلام نے مبارکباد کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہوئے اسلامی تعلیمات سے روشناس کر کے اس پر کار بند رکھنے کی تلقین کی۔تفصیلات کے مطابق کینیڈین سکھ خاتون ورپال کوور کی پاکستانی نوجوان حماد سے سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی محبت میں بدل گئی

جس سے محبت میں گرفتار ہو کر کینڈین سکھ خاتون پاکستان آئی اور گزشتہ روز سرگودھا کے قصبہ سلانوالی کے چک 113شمالی میں اپنے محبوب نوجوان حماد کے ساتھ ملاقات کر کے علاقہ کے عالم دین کے ہاتھوں کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا جس پر نو مسلم خاتون ورپال کوور کا اسلامی نام فاطمہ بی بی رکھ دیا جس نے اپنے محبوب حماد سے شادی کرلی جس کے بارے معلوم ہوا کہ وہ بیرون ملک اٹلی مقیم تھا کہ ان کی آپس میں دوستی محبت میں تبدیل ہوئی اور اس کے وطن لوٹ آنے پر اس کی محبت میں گرفتار خاتون بھی پاکستان پہنچ گئی جسے اسلام قبول کرکے شادی کرنے پر اہل اسلام نے مبارکباد دیتے ہوئے خوش آمدید کہا اور اسے تعلیمات سے روشناس کرتے ہوئے ان پر کاربند ہونے کی تلقین کی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…