کراچی(این این آئی)سندھ کی مساجد میں اب خواتین بھی نماز پڑھ سکیں گی، اس مقصد کیلئے مساجد میں ان کیلئے علیحدہ جگہ مختص کی جائے گی۔مساجد میں خواتین کے لیے جگہ مختص کرنیکا فیصلہ سندھ کے نگراں وزیرقانون و اوقاف عمر سومرو کی صدارت میں محکمہ اوقاف کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں صوبے کی مساجد و مدارس کی رجسٹریشن اورخواتین کی مختص کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر اوقاف عمرسومرو نے کہاکہ محکمہ اوقاف کی77مساجد میں خواتین کے لیے جگہ مختص کی جائے گی۔
اس حوالے سے انگریزی،اردو، سندھی اور گجراتی زبانوں میں آگاہی مہم بھی چلائی جائیگی۔وزیر قانون اور اوقاف نے مزید کہا کہ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مساجد کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے عمل کو تیزکیا جائے۔وزیر قانون عمر سومرو نے ہدایت جاری کی کہ محکمہ اوقاف دیگر متعلقہ محکموں سے ملکر مساجد اور مدارس کو رجسٹرڈ کریں ساتھ ہی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی عمل شروع کرے۔سیکریٹری منور علی مہیسر نے بریفنگ میں بتایا کہ سندھ بھر میں 8903 مدارس رجسٹرڈ کئے ہیں، مزید مساجد اور مدارس کو رجسٹرڈکرنے پر کام ہورہا ہے