پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی کی بڑی کاروباری فیملی سے 2ارب روپے بھتہ طلب

datetime 8  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شہر کی ایک بڑی کاروباری فیملی کو بلیک میل اور 2ارب روپے بھتہ طلب کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق حال ہی میں انتقال کرجانے والے کراچی کے ایک بڑے کارروباری فرد کو نامعلوم افراد کی جانب سے ای میل موصول ہوئی تھی جس میں 2ارب روپے بھتے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔

فیملی سے 2ارب روپے سے زائد بھتہ وصولی کیلئے ای میل کی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ رقم بینک اکائونٹ میں منتقل کی جائے،فیملی کی قانونی مشاورت سے تعلق رکھنے والے افراد نے گزشتہ دنوں کیس کی تحقیقات کے لیے تحریری طورپردرخواست دی تھی جس کو بدھ کی شام باقاعدہ انکوائری میں تبدیل کردیا گیا۔اگلے مرحلے میں اس معاملے پرجے آئی ٹی بھی تشکیل دی جائے گی، اس حوالے سے مذکورہ فیملی کے افراد کوبیانات ریکارڈ کرانے کے لیے ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کراچی بلوایا گیا ہے۔واضح رہے کہ مدعی کی جانب سے بھاری بھرکم بھتے کے تقاضے سے متعلق شکایت تحریری درخواست ایف آئی اے سائبرکرائم اسلام آباد کو موصول ہوئی جس کے بعد معاملہ ایف آئی اے سائبرکرائم کراچی کے سپرد کیا گیا۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…