ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مہمند،ملک مہراب دین ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

datetime 7  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلع مہمند (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مہمند کے زیر اہتمام تحصیل خویزی میں ملک مہراب دین کے ہجرے میں ایک گرینڈ شمیولتی جرگہ منعقد ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مہمند کے جنرل سیکرٹری اور امیدوار برائے قومی اسمبلی وحید مہمند ، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خیبر کے صدر حضرت ولی، شیراعظم خان ، ملک رئیس خان نے شرکت کی۔

اس موقع پر ملک مہراب دین اور ان کے خاندان سمیت ساتھیوں نے جماعت اسلامی سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ملک احمد علی ، ملک مہراب دین خویزے نے کہا کہ سابقہ ادوار کے پارلیمنٹیرینز نے خویزائی کے عوام کو مسلل نظر انداز کر دیا ہے جس کے باعث یہ علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔ملک احمد علی نے کہا کہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے اور اس علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے ۔ملک مہراب دین نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان اس لیے کرتا ہوں کہ پیپلز پارٹی ایک عوامی پارٹی ہے اور یہ غریب اور نادار لوگوں کی بھلائی کیلئے کام کرنے والی پارٹی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں توقع رکھتا ہوں کہ پیپلز پارٹی ضلع مہمند کے عوام کیلئے تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں گے ۔ انہوں نے کہ خویزائی قوم کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے ۔ ملک علی حیدر ، جہانزیب خان نے کہا کہ خویزائی تحصیل سڑکیں ، امدورفت ، اسکولز اور ہسپتال جیسے تمام تر سہولیات سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ امیدوران نے علاقے کے ترقی کے لیے کچھ خاص کردار ادا نہیں کیا ہے صرف انتخابات کے لیے علاقے کو آ تے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ علاقے کے ترقی میں روزگار ایک اہم کردار ادا کر تا ہے جبکہ واحد تجارتی راستہ گرسل روٹ گزشتہ 10 سالوں سے بند پڑی ہے جس کے لیے سابقہ امیدوران نے کچھ خاص کردار ادا نہیں کیا ہے۔پاکستان میں پیپلز پارٹی کے ملک رئیس خان اور شیراعظم خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ضلع مہمند میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا تھا لیکن اس کے بعد کوئی خاص ترقیاتی کام نہیں ہوئے ۔

ملک رئیس خان نے کہا کہ عوام سابقہ امیدوران کے دھوکہ میں آئیں اور نہ ترقیاتی کام جیسے شمسی یا ٹرانسفرمر پر دھوکہ نہ ہو جائے۔ضلع خیبر پیپلز پارٹی کے صدر حضرت علی نے کہا کہ ضلع مہمند کو انتہائی پسماندہ رکھا گیا ہے اور یہاں کے سابقہ ادوار کے ایم این ایز ، سینٹرز ام اور ایم پی ایز نے علاقے کے ترقی کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ہے کیونکہ آج یہاں کے قبائلی عمائدین نے جو فریاد کی وہ اس کی ایک زندہ مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے ان کے ساتھ ساتھ ہم خود بھی ذمہ دار ہیں کیونکہ ہم نے ان لوگوں کو منتخب کر گئے تھے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مہمند کے جنرل سیکرٹری اور امیدوار برائے قومی اسمبلی وحید مہمند نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں تمام خویزی قوم ملکر اتفاق رائے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں اور اپنے علاقے کے پسماندگی خاتمے کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو مضبوط کریں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور دوسرے پارٹیوں میں فرق ہے جب بھٹو وزیراعظم بنا تو سب سے پہلے انہوں نے ضلع مہمند کا دورہ کرکے یہاں پر مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جسمیں بجلی کی فراہمی ، ٹیوب ویل ، اسکولز ، یکہ غنڈ کالج اور کئی دوسرے اہم منصوبے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج خویزی اور بائیزئی کے علاقے تمام تر سہولیات سے محروم ہیں جبکہ انہوں نے علاقے سے ایم این ایز،سینٹرز منتخب کیے تھے جو کہ انہوں نے علاقے کی ترقی کے لیے کچھ خاص کردار ادا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ضلع مہمند کے مختلف تحصیلوں میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا ہے اور تحصیل لیول پر دفاتر قائم کرکے ہزاروں لوگ مستفید ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے قبائلی عوام کو حق رائے دہی ، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا حق دیا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…