پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

12 سال تک دھوکے میں رکھنے والے استاذ کی جعلی ڈگریاں پکڑی گئیں

datetime 7  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات (این این آئی)بارہ سال تک محکمہ تعلیم سوات کو دھوکے میں رکھنے والے استاذ کی جعلی ڈگریاں پکڑی گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سلیم خان بارہ سال قبل جعلی ڈگری پر ڈرائنگ ماسٹر کی پوسٹ پر بھرتی ہوئے تھے، وہ بارہ سال تک حکومتی خزانے سے تنخواہ وصول کر تے رہے اور ترقی پاتے رہے۔ریکارڈ کے مطابق سلیم خان نے سوات تعلیمی بورڈ سے پہلی بار 2002 میں میٹرک اور 2004 میں ایف اے کیا تھا اور ریکارڈ کے مطابق انہوں نے2007 میں بھی سوات تعلیمی بورڈ سے دوبارہ میٹرک اور 2009 میں ایف اے کیا تھا۔سوات تعلیمی بورڈ نے ان کو میٹرک اور ایف اے کی دو، دو ڈگریاں جاری کی تھیں۔

بارہ سال بعد جب محکمہ تعلیم نے انکوائری شروع کی تو سوات تعلیمی بورڈ نے 2007 اور 2009 میں جاری کی گئی ان کی میٹرک اور ایف اے کی ڈگریاں منسوخ کردیں۔سوات تعلیمی بورڈ نے بھی اس کیس میں عجیب کارنامہ سر انجام دے کر ایک شخص کو میٹرک اور ایف اے کی دو ، دو ڈگریاں جاری کیں۔اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے ڈپٹی اے ڈی او فضل خالق سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے آج نیوز کی خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد ان کو ملازمت سے بھی برخاست کیا جائے گا اور ان سے بارہ سال کی تنخواہ و مراعات کی ریکوری بھی کی جائے گی۔سلیم خان سے ان کا مؤقف جاننے کی کوشش کی تاہم ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…