پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک بھر کی 17 سیاسی جماعتوں کاآئندہ الیکشن میں مشترکہ پلیٹ فارم پاکستان پیپلز الائنس کے نام سے حصہ لینے کا فیصلہ

datetime 5  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر کی 17 سیاسی جماعتوں نے آئندہ الیکشن میں مشترکہ پلیٹ فارم پاکستان پیپلز الائنس کے نام سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اس بات کا اعلان پی پی اے کے سپریم لیڈر سید منظور علی گیلانی ، چیئرمین چوہدری عامر اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نور محمد شجرا نے اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپریم لیڈر سید منظور علی گیلانی نے کہا کہ ہم بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے 11 اگست 1947 کے خطاب میں وضع کردہ وضع کردہ اصولوں کی روشنی میں تعمیر پاکستان کرنے کا عہد کرتے ہیں ہم بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں ہم تعلیم اور صحت کو ریاست کی ذمہ داری سمجھتے ہیں

جسے ہر فرد تک پہنچانا ہم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں ہم ہر قسم کے استحصال کے خلاف ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں اور نمائندگان کو برابر کے مواقع ملیں گے سید منظور گیلانی نے مزید کہا کہ ہمارا یہ سیاسی اتحاد ملک کا سب سے بڑا اتحاد ہے جس میں پاکستان کے تمام صوبوں سے نمائندگی موجود ہے انتخابات میں ہمارا انتخابی نشان ہھتوڑا ہوگا جسکے نشان پر ملک بھر سے ہمارے امیدواران انتخابات میں حصہ لیں گے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…