پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان آئے سکھ یاتریوں سے ڈکیتی کرنیوالا گینگ گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 5  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) پاکستان آئے سکھ یاتریوں سے ڈکیتی کی واردات کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا ،ملزمان نے دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات کئے کہ غیرملکی ایجنسیوں کے لئے کام کرتے ہیں اور واردات کے بعد غیر ملکی خفیہ ایجنسی کو اطلاع دیتے ہیں تاکہ دنیا میں پاکستان کی ساکھ مجروح ہو۔لاہور کے علاقے گلبرگ میں سکھ یاتریوں سے ڈکیتی کے واقعے پر ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ آفتاب احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سکھ یاتریوں سے ڈکیتی کرنے والا غیر ملکی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں سرغنہ شاہ رخ ، ریحانہ شاہ رخ اور محمد عرفان شامل ہیں ، ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ غیرملکی ایجنسیوں کے لئے کام کرتے ہیں۔آفتاب احمد کا کہنا تھا کہ ملزمان مختلف سرکاری یونیفارم پہن کرپاکستان میں آئے تھے، جن سے وردی اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان نے انکشاف کیا کہ واردات کے بعد غیر ملکی خفیہ ایجنسی کواطلاع دیتے ہیں اور غیر ملکی ایجنسی کے کہنے پر سکھ یاتریوں سے وارادات کر کے فر ار ہوجاتے ہیں۔ملزمان غیر ملکی شہریوں سے تلاشی کے بہانے واردات کرتے تھے۔تفتیش کررہے ہیں کہ واقعہ پڑوسی ملک سے تعلقات خراب کرنے کی سازش ہوسکتی ہے۔

غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے اس مکروہ منصوبہ کو آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور نے کامیابی سے ناکام بنا دیا، ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،آئی ٹی ایکسپرٹس،سی سی ٹی وی فورٹیج، پبلک ریلیشن اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلائی جائیگی، شہریوں کاتحفظ آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی اولین ترجیح ہے۔پریس کانفرنس کے بعد سکھ یاتری کول جیت سنگھ کو برآمد شدہ رقم حوالے کرنے کے بعد کول جیت کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…