ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈاکٹر عافیہ کو دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف

datetime 5  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ سے دو بار جنسی زیادتی کے واقعات سے آگاہ ہے، امریکی جیلوں میں جو سلوک عافیہ کے ساتھ کیا جا رہا ہے وہ جنسی بدسلوکی کے لحاظ سے ناقابل بیان ہے۔وکیل کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ سے دو بار جنسی زیادتی کے واقعات سے آگاہ ہے۔ڈاکٹر عافیہ نے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ کو جنسی زیادتی کا بتایا جس کے بعد شکایت داخل کی گئی۔

وکیل کلائیو اسٹیفورڈ نے کہا کہ بگرام جیل میں بھی ڈاکٹر عافیہ سے جنسی زیادتی کی گئی تھی، ڈاکٹر عافیہ سے بگرام میں جنسی زیادتی بطور تفتیشی حربہ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ سے آئے دن بدسلوکی اور تشدد کیا جاتا ہے، ایک امریکی شہری کی حیثیت سے جو کچھ امریکی جیلوں میں عافیہ کے ساتھ کیا گیا اس پر مجھے شرمندگی ہے۔

کلائیو اسٹیفورڈ نے کہا کہ امریکی جیلوں میں جو سلوک عافیہ کے ساتھ کیا جا رہا ہے وہ جنسی بدسلوکی کے لحاظ سے ناقابل بیان ہے، عافیہ نے مجھے جو تفصیلات بتائی ہیں وہ انتہائی تشویش ناک ہیں اور سب سچ ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس وقت امریکی جیلوں میں 10 ہزار 250 خواتین ہیں، ان تمام خواتین میں سے جس خاتون کے ساتھ سب سے برا سلوک کیا گیا وہ عافیہ ہے۔ڈاکٹر عافیہ کے وکیل نے کہا کہ یہ حکومت پاکستان کی ناکامی ہے کہ وہ عافیہ کو واپس نہیں لا پائی، پاکستان کو امریکا سے عافیہ کی واپسی کے معاملے کو ترجیح دینا ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…