کراچی(این این آئی)قومی ایئرلائن کے دو طیاروں کا بیرون ملک پارکنگ کا خرچہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے بڑھ گیا۔ پی آئی اے کے دو لیزنگ طیارے ایئر بس 320 ستمبر 2021 سے جکارتہ ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کی ایئرپورٹ پارکنگ فیس 6 لاکھ ڈالر ہے، دونوں طیاروں کی ایئرپورٹ پر 26 ماہ کی پارکنگ فیس 1 کروڑ 54 لاکھ ڈالر ہے۔رپورٹ کے مطابق لیزنگ کمپنی سے تنازعے پر پی آئی اے کے دو طیارے جکارتا ایئرپورٹ پر کھڑے ہیں، آڈیٹر نے معاملے کو انتظامیہ کی غفلت قرار دے دیا۔ترجمان پی آئی اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لیزنگ کمپنی کے ساتھ معاملات حل کر لیے گئے ہیں، طیارے جلد پاکستان واپس آجائیں گے۔