جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مجھے فوری طور پر امریکی قید سے رہا کرایا جائے،ڈاکٹر عافیہ کا سینیٹر طلحہ محمودکے ذریعے قوم کے نام پیغام

datetime 2  دسمبر‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر طلحہ محمود نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کے فوراََ بعد حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ قوم کی بیٹی کو فوری طور پر رہا کرایا جائے۔امریکہ سے عافیہ موومنٹ میڈیا سیل کراچی کے توسط سے جاری کردہ اور قوم کے نام ویڈیو پیغام میں سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ انہوں نے ایف ایم سی کارسویل جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے دو گھنٹے تک ملاقات کی۔ انہوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت کو مزید خراب پایا اور وہ بہت زیادہ ذہنی دباؤ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ 1908ء میں بھی اسی جیل میں عافیہ سے تین گھنٹے تک ملے تھے مگر آج میں نے ڈاکٹر عافیہ کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ تناؤ اور مشکل میں دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب عافیہ سے قوم اور اپنے سپورٹرز کے لیے پیغام دینے کو کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں فوری طور پر یہاں سے رہا کرایا جائے۔سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ پندرہ سال گزر چکے ہیں اور ڈاکٹر عافیہ ابھی تک اسی جیل میں ہے۔ ملاقات میں چوہدری آفتاب قونصل جنرل آف پاکستان بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ سینیٹر طلحہ کے ہمراہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی بھی ایف ایم سی کارسویل جیل گئی تھیں مگر خونی رشتہ اور فیملی ممبر ہونے کے باوجود انہیں اپنی بہن سے ملنے نہیں دیا گیا۔

ڈاکٹر فوزیہ کی آج اور کل اپنی بہن سے ملاقات طے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ حکومت کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے میں مزید دلچسپی لینا چاہیے اور ان کی جلد رہائی کے لیے راستے تلاش کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی رہائی کے لیے حکومت سے حکومتی رابطوں کو استعمال کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عافیہ کے کیس میں بہت سی خامیاں موجود ہیں۔ ان پر ایک ایسے جرم کا الزام لگایا گیا جو امریکہ میں نہیں ہوا تھا۔ انہیں قونصلر رسائی دئیے بغیر غیر قانونی طور پر افغانستان سے امریکا منتقل کیا گیا۔ اس پر امریکی عدالت میں غیر قانونی طور پر مقدمہ چلایا گیا اور اسے قید کی جو سزا سنائی گئی وہ الزام کے مقابلے میں بہت سخت تھی۔انہوں نے تجویز دی کہ ایک میڈیکل بورڈ ڈاکٹر عافیہ کا معائنہ کرے کیونکہ ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنی قانونی ٹیم سے ملیں گے اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جلد رہائی کے لیے راستے تلاش کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…