اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب میں چنگ چی رکشہ بند کرنے کا فیصلہ، ڈرائیورز کو 30 روز کی مہلت

datetime 2  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشوں کو بند کروانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور 30 روز کی مہلت کے بعد ان تمام رکشوں کے خلاف کریک ڈائون ہوگا۔نگراں وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم مراد کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب حکومت کی جانب سے چنگ چی رکشہ بند کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ابراہیم مراد نے کہا کہ چنگ چی رکشوں کو 30 دن کی وارننگ دی گئی جب کہ لوڈر رکشہ بنانے والوں کے خلاف بھی کریک ڈائون کا آغاز کردیا ہے۔نگراں وزیر کا کہنا تھا کہ غیرمنظور شدہ رکشوں کو پہلے بڑے شہروں میں بند کیا جائے گا، دوسرے مرحلہ میں چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں کریک ڈائون ہوگا، البتہ چنگ چی رکشے کی آئندہ مینوفیکچرنگ پر پابندی ہوگی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت صرف لاہور شہر میں 80 ہزار سے زائد موٹر سائیکل رکشے چل رہے ہیں جن میں سے صرف 20 فیصد رجسٹرڈ ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چیف سیکرٹری پنجاب اختر زمان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ چنگ چی رکشہ بند کروانے کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے، اس کی 900 غیر قانونی ورک شاپس ہیں، نیا چنگ چی رکشہ بنے گا اور نہ ہی وہ مارکیٹ میں آئے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں اسموگ سے نمٹنے کے لیے مصنوعی بارش کے دو منصوبے زیر غور ہیں تاہم ورلڈ بینک حکام ان منصوبوں سے متفق نہیں ہیں۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…