ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بلو چستان عوامی پارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ( ن) سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزراء سمیت سیا سی و قبائلی رہنمائوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

datetime 1  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( این این آئی)بلو چستان عوامی پارٹی ، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ( ن) سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزراء سمیت سیا سی و قبائلی رہنمائوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کوئٹہ کے علا قے جناح ٹائون میں پیپلز پارٹی کے رہنماء ملک شاہ گو رگیج کی رہائشگا ہ پر گئے جہاں پر بلو چستان سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزراء اور قبائلی رہنمائوں نے ان سے ملاقات کی ،سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد سابق صوبائی وزراء سردارسرفراز ڈومکی ،میرنصیب اللہ مری، سیا سی و قبائلی رہنمائوں میر حربیار ڈومکی، میرلیاقت لہڑی، ولی خان غیبزئی ،علاؤالدین کاکڑ ، سابق رکن صوبائی اسمبلی ثمینہ شکیل بلوچ، میر حسن خان ، میر دوران خان، ملک ساجد بنگلزئی، انعام کھیتران، میر دوران خان کھوسہ، ڈاکٹر گل بہار کھو سہ، میر امجد کھو سہ ، شارخ کھو سہ، اکرم آوارانی، میر بالاچ رودینی، میر نور احمد ملازئی، میر غلام حیدر، میرعثمان حیدر، اکبر خان اچکزئی، سر دار آصف مینگل، امین جان مینگل، مینا مجید سمیت دیگر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔

اس موقع پر سابق صدر آصف علی زررانی نے بلوچستان عوامی پارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن سے پی پی پی میں شامل ہونے والے سیاسی رہنماؤں کو خوش آمدیدکہا اور پارٹی پر چم والے مفلر پہنائے ، اس موقع پر آصف زرداری کے ہمراہ نواب ثنااللہ زہری، عبدالقادر بلوچ، سردارسربلند جوگیزئی، عارف حسنی، عمر گورگیج، ظہور بلیدی، نور احمد بنگلزئی، ندیم خان، ملک شاہ گورگیج، علی مدد جتک، میر نعمت زہری، غلام رسول عمرانی، بلال مندوخیل و دیگر بھی موجود تھے ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…