بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی چیئرمین کے الیکشن پر اعتراض اٹھا دیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی چیئرمین کے الیکشن پر اعتراض اٹھا دیا۔ایک بیان میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں سراسر سلیکشن ہے، الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی الیکشن میں آزاد مبصرین مقرر کرے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مبصرین کی نگرانی میں شفاف اور آزادانہ الیکشن کرائیں، مرکزی قیادت کا الیکشن صوبائی منتخب قیادت کی ذمے داری ہے۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ نہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کا اعلان ہوا، نہ صوبائی سطح پر الیکشن کا انعقاد ہوا، انٹرا پارٹی الیکشن کے شیڈول کا اعلان بھی ابھی نہیں ہوا۔پی ٹی آئی کے بانی رہنما نے کہا کہ مرکزی قیادت کا الیکشن محض ڈھونگ اور ناٹک کے سوا کچھ نہیں، تاریخ میں شاید یہ پہلے الیکشن ہیں جہاں ووٹر لسٹ نہیں۔انہوںنے کہاکہ امیدواروں کو الیکشن کے طریقے کار کا علم تک نہیں، انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر کاغذی کارروائی قبول نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…