ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ایک بیٹے کی تین مائیں ، نادرا کا ایک اور انوکھا کارنامہ

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)نے ایک لڑکے کی 3مائیں بنا دی ہیں۔نادرا نے جس لڑکے کی تین مائیں بنائی ہیں اس کی شناخت عمر رضا کے نام سے ہوئی ہے، لڑکے کی سگی والدہ نے نادرا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔والدہ نے کہا کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق ان کے 17 سالہ بیٹے کی تین مائیں ہیں، درخواست گزار ناصر احمد نے کہا کہ عمر رضا کے والدین میں علیحدگی ہو گئی ہے۔

وکیل نے کہا کہ نادرا ریکارڈ میں ایک جگہ عمر کی دادی اس کی ماں ہے، تو دوسری جگہ سوتیلی ماں کو والدہ بتایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نادرا ریکارڈ میں نوجوان کی تین ماں کی وجہ سے بچے کے لیے مستقل میں مسئلہ ہوسکتا ہے اور تعلیم کے حصول میں دشواری ہوسکتی ہے۔عمر رضا کی سگی والدہ صدف کی جانب سے دائر درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے نادرا سے جواب طلب کر لیا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…