ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

بشریٰ بی بی کے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کیساتھ اختلافات ، لطف کھوسہ کیساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کے درمیان اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سے اپنے اختلافات کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔آڈیو میں بشریٰ بی بی کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ وہاں پر ہمارا مسئلہ پڑ گیا تھا کیونکہ ان کی بہنیں بھی ساتھ تھیں بلکہ ہماری تو اچھی خاصی ہو گئی تھی جس پر لطیف کھوسہ کہتے ہیں اچھا اچھا۔

بشریٰ بی بی آڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ وہاں کافی ایشو کھڑا ہو گیا تھا تو میں نے زیادہ مناسب نہیں سمجھا کہ میں ان لوگوں سے زیادہ بہنوں سے بات کروں، بس میں نے خان صاحب کو کہہ دیا کہ میرے تو سارے کیسز وہی کریں گے اور آپ کے جتنے اب ہوں گے جو میں نہیں سمجھوں گی کہ اب یہ لیٹ ہو رہا ہے تو میں انہی کو دوں گی۔لطیف کھوسہ بشریٰ بی بی سے کہتے ہیں کہ چلیں، بہر کیف وہ کہتی ہیں کہ میرے ساتھ اس نے بدتمیزی کی ہے، اصل میں ہوا یوں، بشریٰ بی بی لطیف کھوسہ کی بات کاٹ کر کہتی ہیں انہوں نے کہا اس نے ہمارے ساتھ اتنی بدتمیزی کی ہے کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کسی کی اتنی ہمت ہو تو میں نے آگے سے یہ کہا ان کو کیا ضرورت تھی کہ یہ تینوں اٹھ کر آفس چلی جائیں؟۔

بشریٰ بی بی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ کون ہوتی ہیں پوچھنے والی؟ کہتی ہیں ہم پوچھنے گئیں تھیں کہ آپ نے زہر والی لائن کیوں لکھی ہے؟ وہ جس طریقے سے بول رہی تھیں میں نے کہا آپ اس طریقے سے مت بولیں، وہ بہت زیادہ بولیں تو میں نے خان صاحب سے کہا کہ نہیں بس میرے وکیل وہی ہیں، تو پھر میں اٹھ کر آ گئی۔لطیف کھوسہ جواب میں کہتے ہیں بہر کیف پتہ نہیں ان کو کیا مسئلہ ہے، بشریٰ بی بی ایک بار پھر لطیف کھوسہ کی بات کاٹتے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ کہتی ہیں ہم نے جانا نہیں تھا، کھوسہ صاحب کی اہلیہ نے کہا کہ تم لوگ جا کر ملو، میں نے کہا کہ ان کی آپس میں لڑائیاں شروع ہو جائیں گی، پھر میں خاموش ہو گئی۔

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں بدتمیزی کرنے والا ہوں ہی نہیں، میں نے یہ ضرور کہا کہ دیکھیں بار بار آپ ضد مت کریں، جس طرح سے میں مناسب سمجھتا ہوں مجھے کرنے دیں، اسی بات پر انہوں نے کہا کہ جی بدتمیزی کی ہے، میں نے کیا بدتمیزی کرنی تھی۔مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی کہہ رہی ہیں کہ نہیں جی اب میں آپ کو بتاتی ہوں انہوں نے یہ نہیں کہا کہ وہ اس پٹیشن کے لیے گئی تھیں، وہ کہتی ہیں یہ تو ہے ہی جھوٹ ہم تو ان سے ویسے ہی ملنے کے لیے گئے تھے، ہاں آگے ان کا رویہ، کہتی ہیں انہوں نے خان صاحب کے حوالے سے سائفر کے حوالے سے، تمہارے حوالے سے 9مئی کے حوالے سے اتنا برا بولا۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…