ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

حج اسپانسر شپ اسکیم کا کوٹہ بڑھا دیا گیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزارت مذہبی امور نے آئندہ حج آپریشن کیلئے درکار ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا، سرکاری حج اسکیم کیلئے 280 ملین ڈالرز درکار ہوں گے۔وزارت مذہبی امور نے 180 ملین ڈالرز کی ضرورت سے وزارت خزانہ کو آگاہ کر دیا، ڈالرز کے حصول کیلئے اسپانسر شپ اسکیم کا کوٹہ 10 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کر دیا گیا، سو ملین ڈالرز اسپانسر شپ اسکیم کے تحت حاصل کیے جائیں گے۔

اسپانسرشپ اسکیم میں شمولیت کیلئے درخواست گزار کا پاکستانی پاسپورٹ لازمی ہو گا، اسپانسر شپ اسکیم میں حج اخراجات کی رقم ڈالرز میں وصول کی جائے گی، دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور ان کے رشتہ داراس اسکیم کے تحت حج کرسکیں گے۔اسپانسر شپ اسکیم کے درخواست دہندہ قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے، وزارت مذہبی امور کے مطابق لانگ حج پیکج جنوبی ریجن والوں کو 3 ہزار 775 ڈالرز ادا کرنا ہوں گے۔لانگ حج پیکج شمالی ریجن والوں کو 3 ہزار 800 ڈالرز ادا کرنا ہوں گے۔ کم مدت حج پیکج جنوبی ریجن والوں کو 4 ہزار 15 ڈالرز جبکہ کم مدت حج پیکج شمالی ریجن والوں کو 4 ہزار 50 ڈالرز ادا کرناہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…