جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

پشاور میں اسلامیہ کالج کے طالبعلم نے ایم ڈی کیٹ میں ناکامی پر خودکشی کرلی

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پشاور میں اسلامیہ کالج پشاور کے طالب علم مبشر علی نے مبینہ طور پر ایم ڈی کیٹ میں اچھے اسکور نہ کرنے پر خودکشی کرلی۔اسلامیہ کالج پشاور پرووسٹ کے مطابق ہارڈنگ ہاسٹل میں طالب علم مبشر علی نے مبینہ طور پر خودکشی کی،طالب علم نے ہاسٹل میں نشہ آوور گولیاں کھاکرخودکشی کی۔انہوں نے بتایاکہ طالب علم زولوجی ڈیپارٹمنٹ کے پہلے سمسٹر کا طالب علم تھا۔

انہوںنے کہاکہ دوست نے طالب علم کو تشویشناک حالت میں کمرے میں پایا جس کے بعد اسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور انتقال کرگیا۔پولیس کے مطابق طالب علم کے والد نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے اور کہا کہ بیٹے نے ایم ڈی کیٹ میں ناکامی پرخودکشی کی،اس سے قبل بھی دو مرتبہ ٹیسٹ دیا تھا۔پولیس نے بتایاکہ اسلامیہ کالج پشاورکیہاسٹل میں خودکشی کرنیوالے طالب علم کا تعلق پاراچنار سے تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…