پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

آمدن سے زائد اثاثے، اختیارات کا ناجائز استعمال، پی ٹی آئی کے 2 رہنما نیب کے ریڈار پر

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)آمدن سے زائد اثاثے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر پاکستان تحریک انصاف کے 2رہنما نیب کے ریڈار پر آگئے، آمدن سے زائد اثاثوں پر علی امین گنڈاپور کو ایک اور نوٹس جاری کردیا گیا۔سابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کو ایک اور نوٹس جاری کردیا گیا، ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنائے جانے کا الزام ہے۔حکومت میں آنے کے بعد علی امین گنڈاپور نے کئی مقامات پر ہزاروں ایکڑ اراضی خریدی۔پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے 60اکائونٹس میں 50کروڑ سے زائد کی ٹرانزیکشنز کے ثبوت ملے ہیں۔

اس کے علاوہ علی امین گنڈاپور نے کئی ہائوسنگ اسکیموں کیلئے بے نامی داروں کے ذریعے زمین خریدی۔دوسری جانب نیب خیبر پختونخوا نے سابق صوبائی وزیر عاطف خان کے خلاف 2 درخواستوں پر کارروائی شروع کردی۔عاطف خان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مردان میں 2کنال پرائیوٹ زمین پر سرکاری خرچے سے غیر قانونی جم تعمیر کروائے۔

درخواست گزار نے مردان بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ میں کروڑوں روپے خرد برد کرنے نشاندہی کی ہے۔دوسری درخواست کے مطابق عاطف خان نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی بنوائی، غیر قانونی طریقے سے زرعی زمین کی قسم تبدیل کی، سرکاری فنڈ سے ہاسنگ سوسائٹی کی سڑکیں تعمیر کروائی گئیں۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…