ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پشاور،پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اختلافات سامنے آگئے

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں انٹرا پارٹی الیکشن سے پہلے ہی اختلافات سامنے آگئے ہیں۔مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا پارٹی رہنما عاطف خان کے خلاف مبینہ آڈیو مسیج لیک ہوا ہے۔آڈیو مسیج میں کہا گیا کہ عاطف خان نے کارکنوں کو پیغام بھیجا ہے کہ کنونشن سے بائیکاٹ کیا جائے۔آڈیو مسیج میں کہا کہ عاطف خان پی ٹی آئی پشاور ریجن کا صدر اور ذمے دار بندہ ہے، اس نے نامناسب بات کی ہے۔

آڈیو مسیج میں کہا گیا کہ عاطف خان کو کوئی حق نہیں کہ چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے کنونشن سے بائیکاٹ کی باتیں کریں۔مسیج میں کہا گیا کہ علی امین گنڈاپور اس معاملے پر عاطف خان کو شوکاز دیں اور وضاحت لیں کہ انہوں نے کس حیثیت میں بائیکاٹ کی بات کی۔آڈیو مسیج میں کہا گیا کہ عاطف خان سے اس بات پر چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے پوچھا جائے گا، اس بات پر پشاور ریجن کے صدر کو منطقی انجام تک پہنچائوں گا۔پی ٹی آئی میں انٹرا پارٹی الیکشن جمعہ کو ہوں گے۔ کورکمیٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین بلامقابلہ رہیں گے، باقی عہدوں پرانتخابات کروائیجائیں گے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خاندان کا کوئی فرد انٹراپارٹی الیکشن میں کسی عہدے کا امیدوار نہیں ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…