بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

بلال پاشا سابقہ بیوی کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے، پولیس

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

بنوں (این این آئی)صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو افسر محمد بلال پاشا کی خودکشی کے حوالے سے نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔خود کشی کے بارے میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر بنوں نے بتایا کہ انہوں نے جائے وقوعہ کا خود جا کرمعائنہ کیا اور ہر پہلوسے جائزہ لیا، اور وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ واقعہ بظاہر خود کشی ہے۔

پولیس کے مطابق بلال کا گھریلو تنازعہ بھی چل رہا تھا، بلال پاشا کا بنوں سے راولپنڈی ٹرانسفر ہوگیا تھا اور پنڈی میں ان کی سابقہ بیوی بھی بڑے سرکاری عہدے پر فائز ہے، جس کی وجہ سے وہ ٹینشن کا شکار تھے۔پولیس مزید تفیش کر رہی ہے اور تاحال یہی ثابت ہورہا ہیکہ یہ خود کشی تھی، جس میں انھوں نے 9ایم ایم پستول سے اپنی کنپٹی پر ایک گولی چلائی جس سے ان کی موت واقع ہوگئی، پوسٹ مارٹم پورٹ بھی یہی ظاہر کررہی ہے۔

پولیس نے کینٹ تھانے میں ممتازنامی شخص جو ان کے سرکاری بنگلے میں رہتا ہے اس سے انکوائری کرکے رپورٹ تھانہ کینٹ میں درج کر دی ہے۔ادھر بلال کے والد احمد یار کے مطابق بلال پاشا نے دو، تین سال پہلے شادی کی تھی لیکن کچھ عرصہ بعد ان کی علیحدگی ہو گئی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر بنوں سید ابرار علی شاہ نے بتایا کہ پیر کو بلال نے چارج ہینڈ اوور کر کے پنڈی جانا تھا، تاہم انہوں نے کبھی ذہنی دباؤ کا اظہار نہیں کیا تھا۔اْن کی نماز جنازہ آبائی علاقے عبدالحکیم میں ادا کردی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…