ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بااثر بگڑے چوہدریوں کی محنت کش کی دو کمسن بیٹیوں کو اغواء کرکے اجتماعی زیادتی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے( این این آئی)مریدکے میں پولیس چوکی عمر کوٹ کے قریب بااثر بگڑے چوہدریوں نے غریب محنت کش پر ظلم کی انتہا کردی ،محنت کش کی دو کمسن بیٹیوں کو گھر سے اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جنہیں حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ، واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان آزاد ہونے پر محنت کش نے بیٹیوں سمیت خود سوزی کی دھمکی دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق محنت کش جمیل عباس کی طرف سے درج تھانہ صدر مریدکے میں درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق وہ پولیس چوکی عمر کوٹ کی آبادی محرم آباد ٹبہ کوٹ یعقوب کا رہائشی ہے ،بیوی کے ہمراہ شادی پر گیا ،گھر سے اسکی بارہ سالہ بیٹی کومل اور تیرہ سالہ کنزہ کو گائوں کے بااثر چوہدریوں کے چار پانچ بگڑے رئس زادوں نے اغواء کرکے ویران جگہ لیجا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

زیادتی کے دوران ویڈیو بناتے رہے ،بیٹیوں کی چیخ و پکار پر ملزمان پانی کی جگہ شراب پلانے کی کوشش کرتے رہے پھر حالت غیر ہونے پر گھر کے باہر پھینک گئے ۔ملزمان بااثر ہیں ،پولیس چوکی عمر کوٹ ملزمان کو پکڑ نہیں رہی ،وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور آئی جی پولیس پنجاب ہماری مدد کریں وگرنہ بیٹیوں سمیت اجتماعی خود سوزی کرلیں گے ۔اس سلسلہ میں جب مریدکے پولیس سے رابطہ کیا گیا تو موقف اختیار کیا گیا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ملزم جتنے مرضی بااثر ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…