جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جوڈیشل کمپلیکس سماعت کیلئے محفوظ نہیں، سائفر کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفرکیس کی آئندہ سماعت اڈیالہ میں کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ جوڈیشل کمپلیکس سماعت کیلئے محفوظ نہیں۔خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی غیرحاضر تھے، 23 نومبرکو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو دونوں ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے عدالت میں سکیورٹی رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ اسلام آباد پولیس،آئی بی اوراسپیشل برانچ کی معلومات کی بنیاد پرتھی جس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔حکم نامے کے مطابق عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی رپورٹ کا بغور جائزہ لیا، رپورٹ سے ظاہرہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو لاحق خطرات میں اضافہ ہوا ہے، عدالت چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کولاحق خطرات کی تشخیص کوہلکا نہیں لے سکتی، ماضی میں چیئرمین پی ٹی آئی کے کارکنان کا جوڈیشل کمپلیکس پردھاوا بولنے کا واقعہ بھی ہوچکا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے محفوظ ہے نہ ہی دیگر افراد کے لیے، ان وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت سائفرکیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کا حکم دیتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہورہا ہے اور شاہ محمود کا بھی وہیں ہوگا۔حکم نامے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل ایک اوپن ٹرائل ہوگا، ملزمان کے وکلا، خاندان کے 5،5 افراد کو ٹرائل کی کارروائی دیکھنے کی اجازت ہوگی، عام عوام اور سماعت سننے کے خواہشمد افراد کو ٹرائل کی کارروائی میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی، عام عوام کو جیل قوانین اورکمرہ عدالت میں گنجائش کی بنیاد پرٹرائل میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…