پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

لاہور ہائیکورٹ کا سموگ کے تدارک کیلئے تجارتی مراکز رات 10 بجے بند کرنے کا حکم

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے پیش نظر تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تدارک سموگ سے متعلق شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کر دیا۔عدالت نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور رات 10 بجے تجارتی سرگرمیاں بند کروانے کے حکم پر عملدرآمد کروائیں، سموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے وزیر اعلی کے سیکرٹری سی سی پی او لاہور کو اقدامات کرنے کی بھی ہدایات دیں، اس حوالے سے ایڈمنسٹریشن لاہور اور حکومت نوٹیفکیشن کرے۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ہفتے میں دو دن ورک فرام ہوم کا نوٹیفکیشن نجی اداروں اور بینکوں سمیت جاری کیا جائے، گرین بیلٹس پر پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں، گرین بیلٹس کو نقصان پہنچانے والے فارم ہائوسز کو گرایا جائے۔عدالت نے ڈی جی ماحولیات کو آلودگی کا باعث بننے والے ڈی سیل شدہ انڈسٹری یونٹس کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ڈی سیل کرنے والے محکمہ ماحولیات کے افسران کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر فیکٹریوں کو سیل کرنے کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…