بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کی انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کی درخواست ،الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

پشاور (این این آئی) پشاور ہائی کورٹ نے عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کی پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی ۔

ایڈووکیٹ جنرل اور درخواست گزار وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار وکیل معظم بٹ نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے عدلیہ کی نگرانی میں انتخابات کرانے کے لئے درخواست دائر اس لیے کہ کیونکہ آرٹیکل 218 (3) کے تحت صاف و شفاف اور غیر جانبدارالیکشن کرانا لازمی ہیں۔

معظم بٹ نے کہا کہ دوسری طرف گورنر اور نگراں صوبائی حکومت متنازع ہوچکی، پی ٹی آئی کو انتخابی مہم کی اجازت نہیں ہے، پارٹی کی مرکزی، صوبائی اور نچلی سطح کی قیادت گرفتار اورانہیں مقدمات سامنا ہے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا اور سماعت 18دسمبر تک ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…