ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے پر لڑکی قتل

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع کولئی پالس میں لڑکی کو سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے پر قتل کر دیا گیا۔اس حوالے سے پولیس نے بتایاکہ لڑکی کو خاندان کے افراد کی مشاورت پر قتل کیا گیا،کچھ روز قبل مقتولہ اور ایک دوسری لڑکی کی 2لڑکوں کے ساتھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔ڈی ایس پی مسعود خان نے بتایاکہ لڑکی کے قتل کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، واقع میں معاونت اور سہولت کاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری لڑکی کو جان بچانے کیلئے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا،لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کی جان کو گھر والوں سے کوئی خطرہ نہیں،لڑکی کے عدالت میں دئیے گئے بیان کے بعد اس کو گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا، دونوں لڑکے اب تک روپوش ہیں۔اس حوالے سے خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر اعلیٰ ارشد حسین شاہ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سے رابطہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقع کی انکوائری کر کے فوری رپورٹ پیش کی جائے۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے آئی جی کو واقعے میں ملوث تمام افراد کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ارشد حسین شاہ نے کہاکہ قانون اور انصاف کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ2012 میں ویڈیو وائرل ہونے پر جرگے کے حکم پر 5خواتین اور 4لڑکوں کو قتل کیا گیا تھا، ملزمان کو اس سال بری کر دیا گیا تھا



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…