بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

ایک اور کم عمر ڈرائیور نے کار کو ٹکر مار دی، منع کرنے پر ملزم کی جانب سے بلائے گئے افراد کی فائرنگ سے طالبہ جاں بحق

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)لاہور میں ایک اور کم عمر ڈرائیور نے کار کو ٹکر مار دی، منع کرنے پر ملزم کی جانب سے بلائے گئے افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں میڈیکل کی طالبہ جاں بحق ہو گئی ، وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کے علاقے چوہنگ میں کم عمر ڈرائیور نے زگ زیگ کرتے ہوئے دوسری گاڑی کو ٹکر مار دی جس میں سوار افراد نے کم عمر ڈرائیور کو منع کیا جس پر اسے طیش آ گیا اور اس نے ماموں سمیت دیگر افراد کو بلا لیا۔

کم عمر ڈرائیور کے ماموں نے آ کر دوسری کار پر فائرنگ کر دی جس کے سبب اس میں سوار میڈیکل کالج کی طالبہ شدید زخمی ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔بتایا گیا ہے کہ طالبہ کا خاندان سعودی عرب سے لاہور منتقل ہوا تھایا۔ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور کے تھانہ چوہنگ کی حدود میں میڈیکل کی طالبہ کے قتل کے المناک واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ۔ وزیراعلی محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے اور مرکزی ملزم سمیت مفرور ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

وزیراعلی محسن نقوی نے مظلوم خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔ وزیراعلی نے افسوسناک واقعہ کے بعد پولیس کی جانب سے کی گئی تمام کاررائی کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے اور ہدایت کی کہ تمام واقعہ کی جامع تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعلی نے غفلت برتنے پر متعلقہ پولیس کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…