جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بلاول کی ناراضی ،زرداری نے بختاور بھٹو سے مدد مانگ لی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو زرداری کو راضی کرنے کے لیے دبئی میں مقیم اپنی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری سے مدد مانگ لی ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے سیاست اور پارٹی میں مکمل خود مختاری کا تقاضہ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کا بلاول سے متعلق بیان کے بعد نئے تنازع نے جنم لے لیا اور بلاول بھٹو کوناتجربہ قرار دینے سے مخالفین کو نیا بیانیہ مل گیا۔

بلاول بھٹو آئندہ الیکشن میں بطور وزیراعظم مضبوط امیدوار سامنے آئے اور ایسے وقت میں والد کی جانب سے بلاول بھٹو کوناتجربہ قرار دینے سے مخالفین کو نیابیانیہ مل گیا۔آصف زرداری نے انٹرویو میں ملکی سیاسی صورتحال پر تو کھل کر گفتگو کی لیکن اپنے بیٹے اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوپر بھی تحفظات کا اظہار کردیا۔آصف زرداری نے کہا تھا کہ بلاول ابھی مکمل طور پر تیار نہیں ہوئے، ان کی ٹریننگ جاری ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلاول کا بزرگوں کو گھر بیٹھ کر آرام کرنے کا مشورہ بلکل غلط ہے،آج کی نسل سمجھتی ہے والدین کو کچھ نہیں آتا، سب کچھ ان کو ہی آتا ہے۔

خیال رہے آصف زرداری کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب بلاول بھٹو خیبرپختونخوامیں کامیاب جلسے کر رہے تھے، پشاور سے چترال تک اپر دیر سے مانسہرہ تک کوئی شہر نہیں جہاں بلاول کاوالہانہ استقبال نہ کیا گیا ہو، ہر شہرمیں تاریخی کراؤڈ جمع ہوا۔بلاول بھٹو نے ہر جلسے میں واضح کیاکہ وہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔

ایک ایسے مرحلے پر جب بلاول کا سیاسی سفر شاندار طریقے سے آگے بڑھ رہا تھا اور وہ بچے نہیں پینتیس سال کے جوان ہیں اور پی ڈی ایم حکومت میں سولہ ماہ تک بیرون ملک بڑے سے بڑے فورم پر پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔کراچی کے جیالے میئر کا انتخاب بھی بلاول کی کامیابی سمجھی جاتی ہے اور زرداری اچانک انہیں انڈرٹریننگ قراردے دیا، زرداری کے اس بیان کے بعد مخالفین کو بیچنے کو بیانیہ مل گیا کہ جب والد ہی بلاول کو ناتجربہ کارکہہ رہے ہیں توایک ٹرینی لڑکے کو بائیس کروڑ کے ملک کا وزیراعظم کیسے بنایا جاسکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آصف علی زردار ی نے بلاول کو راضی کرنے کیلیے دبئی میں مقیم اپنی بیٹی بختاور سے مدد مانگ لی، وہ چاہتے ہیں بختاور ثالثی کا کردار ادا کرکے باپ بیٹے میں صلح کرادیں۔ذرائع کا کہنا ہے بلاول بھٹو اب سیاست اور پارٹی میں خودمختاری چاہتے ہیں، ان کا موقف ہے کہ جو بات دوسرے سیاستدانوں کیلیے دہراتے وہ سب سے پہلے ان کی اپنی پارٹی پر لاگو ہو،ملکی حالات اجازت نہیں دیتے کہ پرانی سیاست کو دہرایا جائے، یہ نیا دور ہے نئی سیاست کی ضرورت ہے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…