جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

آصف زرداری کے انٹرویو کے بعد بلاول بھٹو نے سوشل میڈیا پر پروفائل پکچر تبدیل کردی

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد، سابق صدر اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے انٹرویو کے چند گھنٹے بعد اپنی سوشل میڈیا پروفائل پکچر تبدیل کردی۔نئی تصویر میں سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو بلاول بھٹو کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر مسکراتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔نئی تصویر تبدیلی کے ذریعے بلاول بھٹو جیسے کہنا چاہ رہے ہوں کہ میرے پاس ماں ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز دیر میں جلسے سے خطاب میں 70 سالہ بوڑھے سیاستدانوں کو گھر بیٹھنے کی تجویز دی تھی، وہ دبئی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔گزشتہ روز آصف علی زرداری نے 3 پیز اور 4 پیز کا فرق بتایا تھا اور کہا تھا کہ پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار بلاول بھٹو کے نہیں میرے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو الیکشن لڑنے کیلیے جو ٹکٹ جاری ہوگا، اْس پر بھی میرے دستخط ہوں گے۔سابق صدر نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ابھی زیر تربیت ہے، نئی پود کی سوچ یہی ہے کہ بابا کو کچھ نہیں پتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…