لاہور ( این این آئی) محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،پنجاب اور سندھ کے مختلف میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند اور اسموگ چھائی رہے گی۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔