اسلام آباد (این این آئی)امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی اپنی بہن فوزیہ صدیقی سے ملاقات طے پا گئی،دو اور تین دسمبر کو دونوں بہنوں کی ملاقات ہوگی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا گیا۔کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت میں ہوئی عدالت کو بتایا گیا کہ فوزیہ صدیقی امریکا جائیں گی جہاں 2 اور3 دسمبر کو دونوں بہنوں کی ایک مرتبہ پھر جیل میں ملاقات ہو سکے گی،فوزیہ صدیقی کے امریکی وزٹ پر سیکورٹی خدشات تھے جس پر عدالت نے آرڈر کر دیا ہے،
عدالت نے فارن افیئرز منسٹری کو ہدایات کی ہیں کہ فوزیہ صدیقی کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائیعافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ بھی وڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے،اور بتایا کہ وہ افغانستان میں عافیہ صدیقی کو قید کے دوران مظالم کے حوالے سے ثبوت اکٹھے کر رہے ہیں۔