جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈاکو سیکورٹی گارڈز کو رسیوں سے باندھ کر ایک کروڑ روپے سے زائدمالیت کا سامان گاڑیوں میں لوڈ کرکے لے گئے

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتوکی(این این آئی)پتوکی لیسکو ریجنل سٹور میں ڈکیتی کی واردات نامعلوم ڈاکو سیکورٹی گارڈز کو رسیوں سے باندھ کر ایک کروڑ روپے سے زائدمالیت کا سامان گاڑیوں میں لوڈ کرکے لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ ملانوالہ بائی پاس پر واقع لیسکو ریجنل سٹور کے اندر گزشتہ روزتین کس مسلح نامعلوم ملزمان دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے جنہوں نے ڈیوٹی پر موجود سیکورٹی گارڈ ز امانت علی اور عمر حیات کو کرسیوں کے ساتھ رسیوں سے باندھ دیا اور سٹور کا مین گیٹ کھول کرچار بڑی گاڑیاںسٹور کے اندر لے آئے گاڑیوں میں تقریبا15لوگ سوار تھے

جنہوں نے لفٹرکی مدد سے گاڑیوں پر سات عدد جلے ہوئے بجلی ٹرانسفارمر 50KVAاور ایک بجلی ٹرانسفارمر 100KVAکی مشینیں لوڈ کیں اور 38979میٹرنئی سلور کنڈکٹر تارجسکی مالیت 70,51301روپے ،22ٹن استعمال شدہ ڈسمینٹل تار جسکی مالیت 2436184روپے ،3عدد ایل سی ڈیز، دو عدد بدوقیں و دیگر سامان گاڑیوں میں لوڈ کرکے لے گئے تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے اسسٹنٹ ریجنل سٹور مینجر تنویر حسین شاہد کی تحریری درخواست پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شرو ع کردی۔تھانہ سٹی پتوکی پولیس ایس ایچ او محبوب عالم نے امن پریس کلب پتوکی کے عہدیداروں کو بتایا کہ واقع کی تحقیقات کی جارہی ہے اور اتنی بڑی واردات کو ٹریس کرنے کیلئے سپیشل ٹیم بنادی گئی ہے جلد ہی کوئی سراغ مل جائے گا ۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…