ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عوام مطمئن ہیں،نواز شریف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے آ گئے ہیں، شہباز شریف

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی قیادت میں گجرات سے سابق اراکین اسمبلی ، سابق ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی رہنمائوں نے ملاقات کی جس میں پارٹی کے تنظیمی اور انتخابات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر پارٹی رہنمائوں نے شہباز شریف کو اپنے علاقوں میں انتخابی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ عوام مطمئن ہیںکہ نواز شریف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے آ گئے ہیں، قوم نے چار سیاہ برسوں میں مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی تباہی کا چلا کاٹا، مہنگائی کی خزاں سے نجات اور آسانیوں کی بہار کا موسم جلد پھر شروع ہوگا، نواز شریف کی قیادت میں پورا پاکستان متحد اور یکسو ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پاکستان پھر ترقی کرے گا، صنعت اور تجارت کا پہیہ چلے گا، غریب کا چولہا جلے گا، وزیراعظم نواز شریف کے آنے سے غریبوں کی امیدیں پھر سے جاگی ہیں، غریبوں کو پہلے مایوس کیا نہ آئندہ کریں گے، نواز شریف کی قیادت میں ملک کو معاشی خود انحصاری کی منزل سے ہم کنار کریں گے۔ملاقات کرنے والوں میں چوہدری عابد رضا، نوابزادہ طاہر الملک، راجہ اسلم خان، نوابزادہ غضنفر علی گل، چوہدری علیم اللہ وڑائچ، چوہدری جعفر اقبال اور دیگر شامل تھے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…