ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

وضو کے لوٹے پر جھگڑا، 2سگے بھائی جاں بحق

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ(این این آئی)چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں نماز فجر کے دوران وضو کے لوٹے پر زبانی تکرار پر فائرنگ کے نتیجے میں2 سگے بھائی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے مبین قلعہ میں نماز فجر کے دوران زبانی تکرار پر ملزمان نے فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر 2سگے بھائی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ تھانہ شبقدر میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

شبقدر پولیس کے مطابق ملزمان نے مسجد میں تکرار کے بعد گولیاں چلا دی جس کے نتیجے میں 32سالہ مسکین جبکہ 28سالہ عبدالصمد پسران شمشاد جاں بحق ہوئے۔مقتولین اپس میں سگے بھائی ہیں جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں جمال خان ولد مزمل شدید زخمی ہوئے۔مقتولین کی لاشیں ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کر دی گئیں جبکہ زخمی کو شبقدر اسپتال میں ابتدئی طبی علاج کے بعد پشاور اسپتال منتقل کردیا گیا۔مقتولین کے بھائی منان ولد شمشاد کی مدعیت میں ملزمان جمشید ولد فضل حکیم، زید، مبین اور عبد اللہ پسران جمشید کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…