ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر دوبارہ گرفتار

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔بھائی عاکف اللہ کے مطابق سابق اسپیکر اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو چارسدہ پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا ہے، انہیں صوابی جیل سے حراست میں لیا گیا ہے،اس سے قبل اینٹی کرپشن عدالت نے اسد قیصر کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کیلئے سامان کی خریداری میں خر دبرد کا الزام ہے۔

اسد قیصر کی دوبارہ گرفتاری پر نائب صدر پی ٹی آئی خیبر پختو نخوا ظاہرشاہ طورو نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق اسپیکر اسد قیصر کی دوبارہ گرفتاری افسوسناک ہے، اس طرح کی گرفتاریوں سے پی ٹی آئی ختم نہیں ہوسکتی، اسد قیصر چٹان کی طرح چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل 3 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…